پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم شیخوپورہ میں آغاز

ہفتہ 22 جولائی 2023 21:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2023ء) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم شیخوپورہ میں آغاز ہوگیا جس میں ضلع بھر سے گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مرحلہ مکمل کیا گیا جس میں نوید عالم ہاکی کلب اور ینگ سٹار ہاکی کلب صفدرآباد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے حافظ محمد ارشد اور محمد اویس سلطان پاشا نے آبزرور کے فرائض سر انجام دیے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو سراہا ، اس موقع پر تماشائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قومی کھیل کے بڑھتے ہوئے رحجان پر خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں