شکارپور میونسپل کے صفائی عملے نے 18روز جاری احتجاج کو ختم کرکے شہر میں صفائی کا کام شروع کردیا

اتوار 17 مارچ 2019 19:25

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) شکارپور میونسپل کے صفائی عملے نے 18روز جاری احتجاج کو ختم کرکے شہر میں صفائی کا کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز دھک بازار، لکھیدر، دادوائی روڈ، شیخ محلہ، نیوفوجداری روڈ، واگنہ گیٹ، پلازہ سینما، گڑہی یاسین موڑ اور ہزاریدر سمیت مختلف علاقوں میں جمع ہونے والہ کچرہ صاف کیا گیا، جب کے سینیٹیشن انچارج کامران صدیقی کی قیادت می مختلف علاقوں سے نالے صاف کیئے گئے، اس موقعے پر سینیٹیشن انچارج کامران صدیقی کا کہنا تھا کے شہر میں اٹھارہ روز کی ہڑتال کے باعث کافی حد تک کچرہ جمع ہو گیا تھا اس حوالے سے دن رات محنت کرکے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شکارپور رحیم بخش میتلو نے ایک بیان میں کہا ہے کے شہر میں صفائی کا عملہ ہڑتال ختم کرکے اپنے کام پر آگیا ہے، اور سی ایم او کو ہدایت کی ہے کے وہ شہر سے صفائی کا عمل تیز کرے، کچے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورنمینٹ کو خط لکھا ہے امید ہے کے کچھ دنوں کے اندر مثبت جواب ملے گا اورصفائی کے عملے کو تنخواہیں جلد جاری ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں