شکارپور کے قریب روڈ حادثہ 4 افراد جاں بحق

پیر 8 اپریل 2024 21:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) شکارپور کے قریب روڈ حادثہ 4 افراد جاں بحق، شکارپور کے نواحی گاں دکھن میں کندکوٹ سے لاڑکانہ جاتے ہوئے مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ، کندھکوٹ سے لاڑکانہ جانے والی مسافر ویگن کا دکھن کے قریب تھڑی کے مقام پر ٹائر بر سٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ضمیر نصیرانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر تین خواتین زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئیں ، اس طرح ہلاک شدگان کی تعداد چار ہو گئی، جب کہ 8 افراد زخمی ہیں، جن میں مزید چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جان بحق ہونے والی خواتین میں حسنا، غلام فاطمہ اور ثمینہ شامل ہیں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں