سیکرٹری کھیل اور یوتھ افیئر محکمہ حکومت سندھ جلال الدین مہر کا ضلع شکارپور کا اچانک دورہ

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سیکریٹری کھیل اور یوتھ افیئر محکمہ حکومت سندھ جلال الدین مہر نے ضلع شکارپور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ جلال الدین مہر کو استاد عبدالواھاب کاغذی اور پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر نے سندھ کی ثقافت کے ساتھ کتابوں کا ایک سیٹ اور سندھی ٹوپی اور تحائف پیش کیئے، اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ جلال الدین مہر نے شہید شیراز باڈی بلڈنگ اور ویٹ لفٹنگ جم کلب، ہاکی اسٹیڈیم، کرکٹ اسٹیڈیم، ریجنل یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر اور ملٹی پرپز اسپورٹس ہال کا دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر استاد عبدالوہاب کاغذی، پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر، ڈی ای او سپورٹس سکھر شاہ زیب اعوان، شفیق احمد شیخ، وسند علی مہر، شفیق احمد بھٹو، آغا عبدالرف پٹھان، گولڈ میڈل جیتنے والے اسرار علی سومرو، محمد حسنین سائل بھٹو، فیصل علی بھٹو۔

(جاری ہے)

زین علی ھکڑو، عبدالرشید بھٹو، شیر علی ھکڑو، فاروق احمد مہر، عنیب کلہوڑو اور کھیل سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ جلال الدین مہر نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کھیلوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا اور کھیلوں کے حوالے سے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان شکارپور کے کھیلوں کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں