شکارپور پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف کوٹ شاہو کے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) شکارپور پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف کوٹ شاہو کے کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تھانہ کوٹ شاہو کے کچے علاقوں میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہی.

(جاری ہے)

شکارپور پولیس کی جانب سے کچے کے تمام تر داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں. آپریشن کے دوران ڈاکوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا. جبکہ دوران آپریشن 03 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کی مزید تفتیش کی جارہی ہی. آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ، امن امان کی صورتحال کی بحالی اور مغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں