شکارپور: پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

اتوار 18 فروری 2024 18:00

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیتی سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد کی بھابھی، سید علی نواز شاہ کی اہلیہ گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ منزل گاہ گرائونڈ میں ادا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نمازجنازہ میں سیاسی ،سماجی،مذہبی ،تاجروں ،معززین شہریوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان عزیز و اقارب نے شرکت کی اور مرحومہ کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد ،سید علی نواز شاہ و دیگر سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد سے ان کی بھابھی اور سید علی نواز شاہ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں