کچے کے علاقے سے اغوا ہونیوالا پولیو ورکر بازیاب

بدھ 6 مارچ 2024 21:55

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) سات روز قبل کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے پولیو ورکر کو بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سات روز قبل اغوا ہونیوالے پولیو ورکر کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا، پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے، مغوی کو حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں