دبئی ایکسپو سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے تجارت و سرمایہ کاری

منگل 26 اکتوبر 2021 15:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے تجارت و سرمایہ کاری چودھری احسن سلیم بریار نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں صوبہ پنجاب کے 20محکمے حصہ لے رہے ہیں جس سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے۔ پنجاب حکومت سٹارٹ اپ پاکستان میں رجسٹرڈ 25نوجوانوں کو دبئی ایکسپو بھیجے گی جہاں انہیں  اپنی  تخیلاتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ، وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام دبئی ایکسپومیں انوسٹرپورٹل کا افتتاح کریں گے اور دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے علاوہ سیمینارزاور پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس سے دبئی ایکسپوکو پنجاب میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے دبئی ایکسپو کے دورہ کے بعد مقامی برآمدکنندگان سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ  اس ضمن میں حکومت پنجاب ایسی سمال اینڈ میڈیم انٹرپزائزانڈسٹریز جو برآمدت سے منسلک ہیں کو خصوصی سپورٹ اور سہولیات فراہم کررہی ہے ۔احسن سلیم بریار نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے ویژن کے مطابق سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز اور صنعتی مراکز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے اربوں روپے مالیت کے درجنوں منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے، اس سرمایہ کاری سے مقامی سطح پر روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آسان کاروبار کے عزم پر عمل پیرا ہے اور پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کیلئے این او سی کے خاتمے کی بات کررہی ہے ۔ قومی امکان ہے کہ دبئی ایکسپو سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے سود مندثابت ہوگی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں