حکومت پنجاب محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال اور ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لارہی ہے، چوہدری شریف گھمن

جمعرات 21 نومبر 2019 23:30

سیالکوٹ ۔ 21 نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) سوشل ویلفیئر آفیسر سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال اور ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لارہی ہے جس کے ثمرات مختلف معذوری کے شکار افرادکو مل رہے ہین معذور افراد کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے جہاں حکومت اقدامات کررہی ہے وہاں پر غیر سرکاری رفاہی تنظیموں کی انتھک کوششوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کو رعایتی سفر کے کارڈ جاری کرنے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں فوکل پرسن برائے معذور افراد عدنان ملک، بیداری کے ڈائریکٹر محمد ارشد مرزا، لیبر آفیسر ذوالقرنین ساہی، بورڈ ممبر برائے معذور افراد اشفاق نذر گھمن، نیڈر آفیسر عرفان علی، محترمہ زبیدہ کوثر، کائنات اور ممبر روز ویلفیئر آرگنائزیشن میاں اعجاز انجم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن برائے معذور افراد عدنان ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور محکمہ سوشل ویلفیئر سپیشل لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے سماجی رہنمائوں محمد ارشد مرزا، اشفاق نذر، اعجاز انجم نے کہا کہ ہماری تنظیم عوام کی فلاح وبہبود بالخصوص معذور افراد کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں