ائیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، باقاعدہ آغاز 9دسمبر سے ہوگا

وزیراعظم خود ائیر لائین کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے، عثمان ڈار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

ائیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، باقاعدہ آغاز 9دسمبر سے ہوگا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ائیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، باقاعدہ آغاز 9دسمبر سے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ئیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام ائیر پورٹ پر موجود تھے ،۔

(جاری ہے)

سیال ائیر لائین کا باقاعدہ آغاز 9 دسمبر کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خود ائیر لائین کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی، ائیر لائین مستقبل میں ملکی معیشت کی زبردست شراکت داری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں