سیالکوٹ، گرداورکو زدکوب کرنے پر 12افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 جنوری 2020 16:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) سیالکوٹ میں اراضی کی پیمائش کے لئے جانے والے گرداورکو زدکوب کرنے اور دھمکیاں دینے والی12افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ باہو بھٹی میں گرداور مزمل حسین ایک اراضی کی پیمائش کے لئے گیا تو ملزمان عظیم، سجاد، عارف، اسحاق، نذیر، عمران، غفار سمیت سات نامزد اور6نامعلوم ملزمان نے گرداور کو دھمکیاں دیں اور زدکوب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں