سمبڑیال ،پولیس کی کاروائی مختلف مقامات پر چھاپے مارکر2 شراب کی چالو بھٹیوںسے 48لیٹر شراب برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 21:46

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) سرکل سمبڑیال میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر2 شراب کی چالو بھٹیوںسے 48لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سرکل سمبڑیال میں تھانہ سمبڑیال پولیس نے محلہ سلطان پورہ میں شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارکر ملزمان محسن ،محمد یعقوب ساکنان سلطان پورہ کے گرفتار کر کے 23 لیٹر شراب اورآلات کشید قبضہ میں جبکہ تھانہ بیگووالہ پولیس نے موضع مغلا ں آباد میں شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارکر 20لیٹر شراب اور آلات کشید قبضہ میں لے کر ملزم محفوظ سکنہ مغل آباد جبکہ دوران گشت ملزم فاروق سکنہ جھمٹ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں