سمبڑیال ،فریقین کی لڑائی کے دوران فائرنگ، گلی میں کھڑا 5سالہ بچہ شدید زخمی

بدھ 15 اگست 2018 23:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) دوفریقین کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں کھڑا 5سالہ بچہ شدید زخمی ،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع حدوکے میں 2فریقین کی آپس کی لڑائی کے دوران گلی میں کھڑا تقریباً5سالہ بچہ غلام مصطفی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس نے مضروب بچے کے والد کی درخواست پر شاہد قیصر ، گل نواز وغیرہ 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں