پسرورشہر میں پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود بھی پختہ تجاوزات کے خلاف اپریشن سست روی کا شکار،انتظامیہ سڑکوں کی سائیڈوں سے مٹی اٹھا کر کارروائی میں مصروف،سڑکوں پر قائم غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کی بھرمار سے لوگ شدید مشکلات کا شکار،اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) تفصیل کے مطابق پسرور شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف اپریشن انتظامیہ کی جانب سے سست روی کا شکار ہوگیا شہر میں قائم پختہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ غیرقانونی پارکنگ لوگوں کے لئے ازیت بن گئی پسرور کچہری روڈ ،چوک پرانا اڈا ،چونڈہ پھاٹک سمیت شہر کے کئی حصوں میں تجاوزات کی بھر مار جس کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا تک دشوار ہوچکا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پسرور انتظامیہ کی جانب سے شہر میں پختہ تجاوزات واگزار کروانے کی بجائے سڑکوں کی سائیڈوں سے مٹی اور دوکانداروں کی جانب سے اپنی دوکانوں کے آگے ڈالی گئی مٹی تک اٹھا لی گئی لیکن شہر کے مین بازار سمیت دیگر سڑکوں سے تجاوزات کے خلاف اپریشن نہیں کیا جاسکا شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پسرور انتظامیہ کو چاہئے کہ شہر بھرمیں غیرقانونی پارکنگ کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری جگہوں پر قابض لوگوں سے زمین واگزار کروائے ،(زرائع)کے مطابق شہر میں بعض جگہوں پر سرکاری اداروں کی جانب سے بھی تجاوزات کی گئی ہیں لیکن ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ،لوگوں کا وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کا مطالبہ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں