ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مختلف دفاتر کا اچانک دورہ، سگریٹ نوشی کے جرم میں جونیئر کلرک اور ٹیچر عنصر محمود کو معطل کردیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

سیالکوٹ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیزکے کمپلیکسزتعمیر کئے جائیں گئے محکمہ صحت اورتعلیم کے تمام دفاتر ایک چھت تلے ہونگے ، ہیلتھ اور ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کیلئے جلد موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر کمپلیکس کارقبہ کم سے کم 2ایکڑ پر محیط ہوگا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کے دفتر کے دورہ کے دوران بتائی۔

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لیاقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہامحکمہ صحت میں گریڈ 1سے 21تک کوئی سرکاری ملازم جنرل ڈیوٹی پر نہیں ہوگا اور اسی طرح محکمہ تعلیم میں بھی جنرل ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو سرکاری ملازم جہاں سے تنخواہ لیتا ہے کام بھی وہی کرے گا اور اگر محکمہ صحت یا ہیلتھ میں کوئی ملازم جنرل ڈیوٹی پرپایا گیاتو اس کے دونوںسپروائزری افسران جہاں سے وہ تنخواہ لیتا ہے اور جہاں پر وہ کام کررہا ہے دونوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

بعد ازاںڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن کمپلیکس کا سرپرائز وزٹ کے دوران دفتر میں سگریٹ نوشی کرنے کے جرم میں جونیئر کلرک محمد جمیل اور گورنمنٹ ہائی سکول بھٹے کلاں کے ٹیچر عنصر محمود کو معطل کردیا ۔ ڈی سی نے کہاکہ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے ۔ انہوں نے دفتر میں سگریٹ نوشی کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے دوران سائلین کے مسائل سنے اور سنے ان کے حل کیلئے اسپیشل ڈسک قائم کرنے کی ہدائت کی۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدرنے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مقیم بچوں سے ملاقات کی اور ان سے درپیش مسائل بارے استفسار کیا۔ ڈی سی نے انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفتر میں لگے ٹی وی کو بچوں کے روم میں لگوائیں ۔ بچوں نے ڈی سی نے اینی میٹڈفلم دی ڈونکی کنگ دیکھنے اور چائلڈ بیورو کے سامنے سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں