سیالکوٹ، تین منشیات فروش گرفتار، 4.260 کلو گرام چرس برآمد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

سیالکوٹ18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پولیس نے تین منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4.260 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ، تھانہ حاجی پورہ نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عالم چوک کے قریبفیصل کو روکا اور اس سے 1.540 کلو گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ سٹی ڈسکہ نے اختر کو سٹی روڈ سے گرفتار کر کے اس سے 1.580 کلو گرام چرس برآمد کی۔تھانہ کوٹلی لوہاریاں نے قیصر کو چیلا چوک سے 1.140 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس نے منشیات فروشوں خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں