،تحریک انصاف حقیقی معنوں میںعوام کے مسائل کے لیے کوشاں ہے، ادریس احمد چیمہ/چوہدری عمر احسان گھمن

معاشی سرگرمیوں کے فروغ اورکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے )پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا وقت بہت قریب ہے ،قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اوراحتساب سے بچنے کے لیے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

پیر 9 دسمبر 2019 22:48

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ادریس احمد چیمہ اورتحصیل سمبڑیال کے صدر چوہدری عمر احسان گھمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میںعوام کے مسائل کے لیے کوشاں ہے اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ اورکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے اورپاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا وقت بہت قریب ہے قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اوراحتساب سے بچنے کے لیے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے تحریک انصاف سٹی سمبڑیال کے عہدیداران صدر ہارون ضیا ء گھمن کی قیادت میں ملنے والے وفد سینئر نائب صدر چوہدری مدثر اکبر گھمن ، رائو ظفریاب ، خلیل الرحمان باجوہ ، ذوالفقار زرگر ،شیخ عمران سمیت دیگر سے کیا انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے جو ذمہ داریاں ہم کو دی ہیں ان کو ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر جماعت کی مزید مضبوطی کے لیے کام کرنا ہوگا اورہر گائوں کی سطح پر جماعت کی تنظیم سازی کی جائے گی اورپی ٹی آئی کے عہدیداران عوام سے رابطہ تیز رکھیں تاکہ اُن کے بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں اس موقع پر سٹی سمبڑیال کے عہدیداران نے ضلعی اورتحصیل صدر کویقین دہانی کروائی کہ سٹی سمبڑیال کو پی ٹی آئی کا پہلے سے زیادہ مضبوط قلعہ بنائیں گے اورپارٹی کو فعا ل کرنے کے لیے اہم کردار اداکریں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں