صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کادورہ

ہفتہ 23 مئی 2020 23:49

سیالکوٹ23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کادورہ کیا اور وہاں پر موجود اسیران سے خطاب کیا اور ان کو ماہ ِ صیام اور عید کی مبارک دی اور گفٹ بھی تقسیم کئے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل، سلمان طاہر، احتشام زاہد اور جمیل چیمہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ انسان سے نفرت نہیں بلکہ جرم سے نفرت ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو بہترین خلق کیا اور ایک جیسا پیدا کیا ۔ انہوں نے اسیران پر زور دیا کہ وہ دوران اسیری وقت کو اللہ کی جانب سے آزمائش اور موقع گردانتے ہوئے اپنے زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق بسر کریں اور رہائی کے بعد ایک ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جرم کا راستہ اللہ سے دوری کا سبب بنتا ہے اور جوں جوں انسان اللہ کے قرب سے دور نکلتا ہے تو پریشانیاں اور مسائل اسے گھیر لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مسائل کا حل اللہ کی جانب رجوع کرنے میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ آپ کے آزمائش کے دن جلد ختم کرے اور ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صوبہ بھر کی جیلوں میں معیاری کھانے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور قیدیوں کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات جاری رہے گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں