ریسکیو 1122 سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 29 مئی 2020 21:57

سیالکوٹ29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ریسکیو 1122 سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں تمام اسٹیشن انچارجز کے علاوہ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال اور ٹرانسپورٹ انچارج سمیع اللہ گوندل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ عید کی تعطیلات میں ریسکیو1122کا عملہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہا۔

ریسکیوکنٹرول میں 6807کال موصول ہوئیں جن میں سے 305ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ کہ باقی بوگس یا نان ایمرجنسی کالز تھیں۔

(جاری ہے)

ان ایمرجنسیز میں 130ٹریفک کے حادثات ، 107میڈیکل، 15لڑائی جھگڑے کی، 20 آگ کی ایمرجنسی، اور 1ڈوبنے کی ایمرجنسی کال تھی۔ ریسکیو1122نے تمام ایمرجنسیز میں بروقت ریسپانس کر کے قیمتی جانوں کو بچایا۔ ریسکیو1122نے عید کی تعطیلات میں 305حادثات میں 308مریضوں کو ریسکیوکیا۔ عید کی تعطیلات کے دوران 8 کرونا کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا اور4لوگوں کی تدفین کے مراحل بھی ریسکیو1122نے سر انجام دیئے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیورز کو عید پرذمہ دارانہ ڈیوٹی سر انجام دینے پر سراہا اور اسی جوش و جذبہ سے عوام الناس کی خدمت کے احکامات صادر فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں