سیالکوٹ، اوباش نوجوان نے 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) اوباش نوجوان نے 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ موضع ڈیرہ آرائیاں رہائشی محمد اعظم کا بیٹا محمد نعمان اپنے ڈیرہ پر مویشیوں کو چارہ ڈالنے گیا تو وہاں ایک اوباش نوجوان اویس گجر نے اس کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا تے ہوئے اس کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی۔

(جاری ہے)

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں