پولیو جیسے موذی مرض اور پولیووائرس سے وطن عزیز کو پاک کرنے کیلئے عوام الناس میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنا ناگزیرہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ

منگل 18 جنوری 2022 18:02

سیالکوٹ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ فاروق اکمل نے کہاہے کہ پولیو جیسے موذی مرض اور پولیووائرس سے وطن عزیز کو پاک کرنے کیلئے عوام الناس میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنا ناگزیرہے ، جب تک بچوں کے والدین میں یہ احساس بیدار نہیں ہوگا کہ ہم نے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے از خود پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے ہیں تب تک انسداد پولیو مہم کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن کمیٹی فار ایڈووکیسی کمیونیکیشن سوشل موبلائزنگ کمیونٹی برائے پولیو مہم کے سلسلہ میں معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، کامریڈ یونیسیف کے ڈویژنل ہیڈ ڈاکٹر ارشد وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر یونیسیف محمد علی ارسلان، ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر شریف گھمن،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن محمد پرویز، وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ، فوکل پرسن ای پی آئی محمدتنویر شہزاد،ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن تنویر حیدر اورانچارج ایس او ایس سائرہ نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل نے کہاکہ 2022ءملک سے پولیو کے خاتمے کا سال ہونا چاہیئے اس کیلئے ہم سب کو ملکر قومی جذبہ نے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں