سیالکوٹ،نجی لید رفیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،ترجمان ریسکیو 1122

منگل 16 اگست 2022 12:06

سیالکوٹ،نجی لید رفیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،ترجمان ریسکیو 1122
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ریسکیو نے سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر نجی لید ر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیاہے ۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو 1122 نے 16 گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پا لیاہے اورفیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے فیکٹری کا دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے موقع پر پہنچ کر اس واقع کی کمانڈ کی ۔آگ نے عمارت کے مکمل حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی 22 فائر وہیکلز کے علاوہ 2 ائیریل پلیٹ فارم، ریسکیو وہیکل اور ایمبولینسز نے آپریشن میں حصہ لیا،ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ڈویژن کے دوسرے اضلاع سے بھی عملہ اور فائر کی گاڑیاں منگوا ئیں ۔انہوں نے ایمرجنسی کوڈ نافذ کر کے تمام آف ڈیوٹی سٹاف کو بھی بلا لیا ۔ریسکیو محافظین بھی آپریشن میں ریسکیور کے شانہ بشانہ آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں