سیالکوٹ،تاجر دست و بازو ہیں اور تاجروں کی محبت سرمایہ حیات ہے ، شیخ جاوید حیدر

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سیالکوٹ مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر نے کہا کہ تاجر دست و بازو ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی آفس میں شہر بھر کے انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تاجروں کی محبت سرمایہ حیات ہے کہ سیالکوٹ بھر کی تاجر برادی نے مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات پر جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اللہ کے فضل و کرم سےتاجروں کے اعتماد پر پورا اترنےخدمت کا سفر جاری ہے کہ سیالکوٹ تاجر گواہ ہیں کہ تاجروں کو 1122 فراہمی کا جو وعدہ کیا اسے پوری نبھانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے اعتماد اور محبت میں اضافے کے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر صدر صرافہ ایسوسی ایشن عظیم اکرم پلا سنیارا، اور انجمن تاجران ڈپٹی باغ کے صدر حاجی شیخ محمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔آخر پر کاروباری مرکز کی ترقی و عروج سمیت قوم و ملک کی سلامتی کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں