سیالکوٹ میں چار روزہ کتاب میلہ، کلکٹر کسٹمز کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 18:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کلکٹر کسٹمز،کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال صائمہ آفتاب نے ڈی پی او روڈ نزد ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں 4 روزہ کتاب میلہ کا دورہ کیا اور اسے بہترین اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں یہ پہلا کتاب دوست اقدام ہے،آج کے جدید دور میں جہاں انٹرنیٹ نے جگہ لے لی ہے وہیں پر کتاب کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب آج بھی انسان کی سے بہترین دوست ہے اس عمل کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔کتاب میلہ میں الریاض ناشران اردو بازار لاہور، العصر پبلشر اردو بازار لاہور، صدیقی بکس انار کلی بازار لاہور، آصف بک سٹال اردو بازار لاہور، یک کارنر جہلم ، لاہور کتاب میلہ آف لالہ موسیٰ ، تو کل اکیڈمی اردو بازار کراچی علم و عرفان پبلشرز ڈی ایچ اے لاہور اور سنگ میل پبلیکیشنز نے اپنے اپنے بک سٹالز لگائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں