ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا انسدادِ کائٹ فلائنگ اقدامات کے تحت سیالکوٹ میں قاتل ڈور سے بچنے کے لیے سیفٹی وائر مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے انسدادِ کائٹ فلائنگ اقدامات کے تحت سیالکوٹ میں قاتل ڈور سے بچنے کے لیے سیفٹی وائر مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی آگاہی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے جوانوں نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے ہمراہ انسداد کائٹ فلائنگ اقدامات کے تحت شہر کے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر لگائیں اور قاتل ڈور سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کو افسران کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا احکامات جاری کیے اور کہا کہ موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر لگوانے سے ڈور پھرنے کے خوفناک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں