اسلام لاء کالج سیالکوٹ نے ایل ایل بی کے نتائج میں سیالکوٹ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایل ایل بی کے نتائج میں اسلام لاء کالج کی طالبات نے میدان مار لیا۔ ترجمان ڈیپارٹمنٹ آف لاء گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ کے مطابق اسلام لاء کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سیالکوٹ بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر زیادہ تر پوزیشنیں طالبات کے حصے میں آئیں۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ آف لاء گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ون کے امتحان میں آمنہ پہلی ، کوئل دوسری اور غلام میران نے کالج بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پارٹ ٹو میں منال پہلی، اریشہ دوسری اور تقلین حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں