ڈسکہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 19:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسکہ پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلحے کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارووائی کرتے ہوئے کاشف اور افضل کی گاڑی سے نائن ایم ایم دو عدد ،ایک عدد پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں مقدمات درج کروا کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں