بلتستان کے نوازائیدہ ضلع شگرمیں پہلی مرتبہ پولو پرائمیر لیگ کی تیاریاں، بلتستان کی 8 اور گلگت کی چار ٹیمیں شرکت کرینگی

بدھ 11 جولائی 2018 23:29

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) بلتستان کے نوازائیدہ ضلع شگرمیں پہلی مرتبہ پولو پرائمیر لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پرئمیر لیگ میں بلتستان کی 8 اور گلگت کی چار ٹیمیں شرکت کرینگی ۔جس میں گلگت بلتستان کے تقریباً تمام اضلاع کی نمائندگی ہوگی ۔ چار روزہ تقریبات کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا اور 18 جولائی تک جاری رہینگی ۔

تقریبات میں مختلف پولو ٹیموں کے درمیان کانٹا دار مقابلے ہونگے ۔ پولو پرئمیر لیگ میں علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے شگر میںہینڈی کرافٹس کی نمائش اور علاقے میں پیدا ہونے والے اجناس کی بھی نمائش کے لیے کوشیش کی جائینگی ۔ گلگت بلتستان بلخصو ص شگر اور دیگر مقامات کے روایتی کھانوں کے لیے فوڈ سٹریٹ کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے جائینگے ۔

(جاری ہے)

پولو پرئمیر لیگ کے درمیان ، نیزہ بازی ، رسی کشی اور علاقائی ایونٹس ہونگے ۔اس کا فیصلہ آج ضلع شگر میں انتطامات کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ میںڈپٹی کمشنر شگر زاکرحسین نے کیا ہے ۔ بریفنگ میں سکردو اور شگرذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندو ںکے علاوہ آرگنائزینگ کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ علاقے میں بہت قلیل وسائل سے ان تمام ایونٹس کو ہرممکن طریقے سے انجام دینے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے مختلف اداروں سے تعاون کا بھی امکان ہے۔اس سلسلے میں بلتستان کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ کی طرف سے بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ضلع شگر سیاحت کے شعبے کا حب ہے اور دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو اور دیگر بڑی چوٹیوں کے لیے گیٹ وے بھی ہے۔

رواں سال کے سیزن میں بڑی تعداد میں سیاح شگر کا رخ کررہے ہیں اس کے علاوہ چوٹیاں سر کرنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شگر میں قیام کرتے ہیں اور ان کے لیے مین گزر گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی آفیسران سے بھی خصوصی میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شگر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کے کاموں میں اولیت دی جائے گا بلکہ شگر مرکز میں صفائی ستھرائی کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا۔

علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے اور علاقے میں آنے والے سیاحوں اور لوگوں کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم ہونگے ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے لیے بھی تفریح کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے مواقع بھی دستیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوسش ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان ان تقریبات میں شرکت کریں اور فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سربراہی میں آرگنائزینگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو تمام انتظامات کو حتمی شکل دینگے ۔ اس موقع پربریفنگ میں شریک میڈیا کے نمائیندوں ۔انتظامی کمیٹی کے ممبران اور دیگر شرکائو نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر بریفنگ میں شریک میڈیا اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے پولو پرئیمیئر لیگ پروگرام کے انعقاد کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دیں۔

ڈپٹی کمشنر شگر نے اسد عاشور کے انعقاد کے حوالے سے ضلع بھر میں کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ضلع بھر میں اسد عاشور کے مجالس کو پر امن طریقے سے منانے کے لیے تمام ضلعی آفیسران ، علمائے کرام ، عمائدین سے مشاورت جاری ہے اور ضلع بھر میں مجالس اور جلوس کے انعقاد کے حوالے سے موثر انتظامات کیے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شگر اور پر امن علاقہ ہے اور علمائے کرام کے تعاون سے علاقے کی پرامن فضاہ کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکردو اور شگر میں اسد عاشور کی مجالس ایک ہی مواقع پر شروع ہوکر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں