بلتستان ڈاکٹرز فورم کا معرفی فائونڈیشن کے اشتراک سے 6روزہ یورالوجی کیمپ کا اہتمام ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بلتستان ڈاکٹرز فورم کا معرفی فائونڈیشن کے اشتراک سے 6روزہ یورالوجی کیمپ کا آغاز کر دیا،درجنوں آپریشن اور سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور ڈاکٹر اور سماجی شخصیت پروفیسر سعید اختر کی ہدایت پر بلتستان ڈاکٹرز فورم نے معرفی فائونڈیشن کے اشتراک سے بلتستان میں 6روزہ یورالوجی کیمپ کاآغاز کر دیا ہے جہاں ملک کے نامور ڈاکٹرز مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

6روزہ فری میڈیکل کیمپ میں گجرانولہ میڈیکل کالج کے یورالوجی ڈیپارمنٹ کی پوری ٹیم اپنے جدید آلات کے ہمراہ شریک ہیں ڈاکٹروں کی ایک پروفیشنل ٹیم ڈی ایچ کیو ہسپتال گانچھے میں جبکہ دوسری ٹیم عبداللہ ہسپتال سکردو میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ماہرترین ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر اعجاز ،ڈاکٹر اسد ،ڈاکٹر افتخار ،ڈاکٹر شجاع،ڈاکٹر وقاص،ڈاکٹر آفسر اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہیں۔

اس موقع پر علاج کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں نے بتایا کہ ہم بلتستان ڈاکٹرز فورم کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس پسماندہ علاقے کو ترجیح دیتے ہوئے یہاں تشریف لائے اور صحت عامہ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں یورالوجی کاڈیپارمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں لاکھوں روپے اور سفری مشکلات برداشت کر کے بڑے ہسپتالوں میں جانا پڑتا تھا تاہم بلتستان ڈاکٹرز فورم نے ہماری مشکلات گھر کی دہلیز پر حل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں