oکائنات امتیاز کی شوہر کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اتوار 26 جون 2022 19:00

qسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں، انہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی بولنگ پر زور دار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔جب کائنات کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں