ایجوکیشن آفیسر ایجنسی کی کارکردگی صفر‘

قبائلی بچوں کا مستقبل تاریک ہونے لگا اساتذہ کی مسلسل غیرحاضری‘کتابوں کی عدم فراہمی ایجوکیشن آفیسر کی ناکامی کا عملی ثبوت ہے موجودہ ایجوکیشن آفیسر کو فوری طور پرہٹا کر نیا دیانتدار ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے‘ علاقہ مکین

منگل 1 اگست 2017 13:18

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کی کارکردگی صفر ،اکثر تعلیمی اداروںمیں سینکڑوںغیر حاضر اساتذہ کی رپورٹ میڈیا کو موصول ہوگئی‘ متعلقہ آفیسر کی حاضریاں یقینی بنانے کے دعو ے ہوا میں اڑ گئے، مذکورہ حکام کی موقف لینے کی بارہا کوشش کی لیکن ان کا موقف سامنے نہ آسکا۔اس سلسلے میں علاقہ مکین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کی کارکردگی کی بالکل صفر ہے ‘اس آفیسر کوفوری طورہٹا کر اس کی جگہ نیا ایماندار آفیسر تعینات کیا جائی- رپورٹ کے مطابق جنوبی ایجنسی میں تقریباًً 500سے زائد تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے اکثر میں اساتذہ کی غیر حاضریاں ،کتابوں کی عد م فراہمی ،بچوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولیات میسر نہیں ،بعض میں بچوں کیلئے بیٹھنے کی کسی قسم کی سہولیات دستیاب نہیں‘ جو متعلقہ آفیسر کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کی نااہلی کے باعث اکثر قبائلی بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں والدین غربت کی وجہ سے اپنے بچوں پر نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تو پھر والدین اپنے بچوں کو مجبور کرکے مزدوری پہ لگادیتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ موجودہ ایجنسی ایجوکیشن آفیسرہٹانے ،سکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنانے اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ بچوں کی مستقبل اندھیروں سے بچاکر روشن کیا جاسکے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں