جنوبی وزیرستان پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز

پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں شجرکاری

منگل 12 مارچ 2024 23:02

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) جنوبی وزیرستان پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز ، پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں شجرکاری، 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کی آب و ہوا اور زمین، جنگلات کی افزائش کے لیے انتہائی موضوں ہے ، جنوبی وزیرستان مِیں ۵۹ ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات موجود ہیں، ماہریں جنگلات اور علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں شجرکاری کی گئی ، پاک فوج کی مدد سے غیر مفید درختوں کی جگہ 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا، چلغوزے کے ایک ایکڑ جنگل سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا معاشی فائدہ ہو سکتا ہے، شجرکاری مہم میں پاک فوج، مشران، لوکل گورنمنٹ، اساتذہ اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، زیتون کے جنگلات پر پاک فوج کی جانب سے 70 ہزار درختوں کی مفت پیوند کاری بھی کی جارہی ہے، جنگلات کی حفاظت اور لکڑی کی کٹائی کی روک تھام کے لیے بھی پاک فوج اور محکمہ جنگلات دن رات مصروف عمل ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں