جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پیر 18 مارچ 2024 13:56

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے راغزائی میں پیش آیا۔چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے زخمی 10 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں