لوئرجنوبی وزیرستان ،کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاںبحق ،10 افراد زخمی

پیر 18 مارچ 2024 23:13

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ضلع لوئرجنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔وانا،جنوبی وزیرستان ضلع لوئر کی تحصیل برمل علاقہ رغزائی میں اس وقت کمرے کی چھت گرگئی،جس وقت گھر والے افطاری سے فارغ ہوکر کمرے میں بیٹھے تھے،یہ واقعہ ضلع لوئر وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ علاقہ رغزائی میں افسر خان نامی شخص کے گھر میں پیش ایا،عینی شاہدین کا کہنا ہے،کہ لوگوں نے ملبے تلے سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا،تاہم بعد میں جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس پہنچ گئے،لیکن اس سے قبل کمرے کی چھت تلے دبے افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام اور ہیڈکوارٹر ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا،خاندان کا سربراہ افسر خان موقع ہی پر جان بحق ہوگئے،جبکہ دیگر پانچ افراد نے راستے ہی میں دم توڑ دیا،جان بحق ہونیوالوں میں خاندان کا سربراہ افسرخان،دین شفہ،عجوہ بی بی،سلطان،نسیمہ بی بی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں میں،نور ایاز،احمد علی،عبداللہ ،عاصمہ بی بی،ناخمینہ بی بی،شانہ بی بی،عقل مینہ بی بی ،رحمتہ بی بی، طارق خان اور امیر اللہ شامل ہیں،زخمی ہونیوالوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں،جن کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا ہے،اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا سماں ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں