وانا ،قبائلی عمائدین اور محکمہ کسٹم کے مابین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر حالات کشیدہ

بدھ 28 فروری 2024 22:52

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا تنائی کے مقام پر بارگین ایسوسی ایشن بشمول قبائلی عمائدین اور محکمہ کسٹم کے مابین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر حالات کشیدہ ، محکمہ کسٹم کوہاٹ ڈویڑن سے پکڑیں گئے 60 گاڑیاں قبائلی عمائدین اور بارگین ایسوسی ایشن نے زبردستی برآمد کرلی گئی جائے وقوعہ سے سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیوں سے ظاہر کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے کسٹم عملے دو گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا تھا بعد میں کامیاب مزاکرات کی پاداش میں کسٹم عملہ کو چھوڑ دیاگیا مظاہرین نے وانا ٹو ٹانک روڈ وانا ڑوب روڈ ہرقسم کے امدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے مظاہرین کا موقف ہیں کہ ضلع لوئر وزیرستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ کسی صورت قبول نہیں ہیں اور نہ کسی کو اجازت دیتے ہیں زبردستی پکڑنے کی صورت میں جانوں کی نذرانے پیش کرینگے دوسری جانب ڈی پی او فرمان الل? وردگ نے وانا پریس کلب کے نماائندوں سے اپنی موقف پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع لوئر وزیرستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کاروائی جاری رکھے گے کسی کو اجازت نہیں دینگے انھوں کہاکہ اس دھندے کی روک تھام کے پاداش میں پچھلے 8 مہینوں میں توئے خلہ چیک پوسٹ سے 7 ایس ایچ اوز کو پے درپے تبدیل کئے گئے انھوں نے خدشہ ظاہر کیاگیا کہ مذکورہ مکروہ دھندے میں پولیس اہلکار ملوث ہونے کا اندیشہ ہے ظاہر ہونے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی جلد عمل میں لائی جائیگی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں