کورکمانڈرسے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی ملاقات

پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،حسن اظہر حیات

بدھ 28 فروری 2024 22:17

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اتمانزئی قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ، اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، پاک فوج خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ، کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا ، اتمانزئی قبائلی عمائدین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ملکی بقائاور سالمیت کیلئے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں