جنوبی وزیرستان اپر کے گورنمنٹ ڈگری کالج سام کانی گرم و ڈگری کالج لدھا سے فرنیچر غائب

سینکڑوں طلباء نے داخلہ لیا تاہم حکومت کی جانب سے کالجوں کو فرنیچر فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کلاسوں کا اجراء ممکن نہیں ہوسکا

منگل 12 مارچ 2024 13:34

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے پروفیسرز و لیکچررز فورم کے ارگنائزیشن کا ہنگامی اجلاس ایک پرائیویٹ ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے گورنمنٹ ڈگری کالج سام کانی گرم و ڈگری کالج لدھا میں کلاسوں کے ہنگامی اجرائ پر غور و خوص کیاگیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کالجوں میں سینکڑوں طلباء نے داخلہ لیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے کالجوں کو فرنیچر فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کلاسوں کا اجراء ممکن نہیں ہوا ہے ۔ اور کالج چالو نہ ہونے کی وجہ سے قبائلی طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیاگیا ۔ اجلاس میں پروفیسرز و لیکچررز فورم ارگنائزیشن نے صوبہ خیبرپختون خواہ کے وزیراعلی سردار علی آمین خان گنڈاپور،کور کمانڈرپشاور ،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن، چیف سیکرٹری کے پی کے ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان،آئی جی ایف سی ساوًتھ کے پی، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر،کمانڈر کانی گرم آرمی بریگڈ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج سام اور لدھا میں ہنگامی بنیاد پر فرنیچر فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اور کالجوں سے عارضی طور پر دیگر کالجوں میں ٹیکنیکل اور دیگر تبدیل شدہ سٹاف کو بھی ہنگامی بنیاد پر واپس کیا جائے ۔ تاکہ جلد از جلد کالجوں میں طلباء کیلئے کلاسوں کا اجراء کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ڈیوٹی کیلئے تیار ہیں ۔ حکومت کو چاء ئے کہ وہ اس سلسلے میں ہنگامی بنیاد پر اقدامات کریں تاکہ قبائلی طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں