جنوبی وزیرستان، سیلابی ریلا چیک ڈیم کے حفاظتی بند اپنے ساتھ بہا لے گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے لوئر کانی گرم کے علاقہ قریب آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والا سیلابی ریلا آبپاشی منصوبے چیک ڈیم کے حفاظتی بند اپنے ساتھ بہاکرلے گیا۔

(جاری ہے)

مقامی عمائدین کے مطابق قریب آباد کے مقام پر بننے والے چیک ڈیم اور قریب آباد آبپاشی منصوبہ سے سام تک علاقے کی ہزاروں کنال آراضی سیراب ہورہی تھی مگر بدقسمتی سے بے رحم سیلابی ریلا قریب آباد کے مقام پر بننے والے چیک ڈیم اور آبپاشی منصوبے کے تقریبا پانچ سو فٹ حفاظتی بند بھی اپنے ساتھ بہالے گیاجس کی وجہ سے قریب آباد سے سام تک ہزاروں کنال اراضی بنجر ہو نے کا خطرہ ہے۔

انھوں نے صوبائی وزیراعلی سردار علی آمین خان گنڈاپور، چیف سیکرٹری کے پی کے، کور کمانڈر پشاور،پی ڈی ایم اے کے حکام، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ قریب آباد کے بارانی نالہ کے چیک ڈیم اور قریب آباد ابپاشی منصوبہ کی حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کریںتاکہ چیک ڈیم و آبپاشی منصوبے کے حفاظتی بند جلد از جلد بنا کر ہزاروں کنال اراضی کوبنجر ہونے سے بچایا جاسکے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں