جنوبی وزیرستان، پچھلے ایک سال سے مافیا اور سمگلروں کے باعث انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہوگئی

جمعرات 7 مارچ 2024 23:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان پچھلے ایک سال سے مافیا اور سمگلروں کے باعث انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہوگئی ہیں ، مافیا کے مابین اپس کے اختلافات کی وجہ سے پاک افغان بارڈرز پر جاری کاروباری سرگرمیاں گزشتہ ایک سال سے ماند پڑگئی ہیں انگور اڈہ گیٹ بندش سے روزانہ کی بنیاد پر قومی خزانے سمیت دیگر تجارتی ذرائع کروڑوں روپے خسارے سے ہمکنار ہوگئے ہیں پانچ ہزار لیبر بے روزگار ہوچکے ہیں ٹرانسپورٹ سے وابستہ تین سو کے قریب ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز بھی گیٹ بندش کے باعث روزگار سے فارغ ہوگئے ہیں مافیا اتنا مضبوط ہیں کہ کوئی ان کو غلط نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ مافیا اور سمگلروں کے ساتھ اعلیٰ حکام بھی ملے ہوے ہیں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ سمگلروں اور مافیا سے بعض قبائلی عمائدین ، پولیس ایس ایچ اوز ، ضلعی انتظامیہ کے بعض اہم اہلکاروں سمیت سکاؤٹس فورس کے اعلیٰ حکام بھی ان سمگلروں اور مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے ملے ہیں،پاک افغان بارڈر انگور اڈہ گیٹ کے احاطے میں احمدزئی وزیر قبائل کے چار بڑے قبیلے زلی خیل، گنگی خیل، توجئے خیل اور خوجل خیل وزیر قبائل نے 18 مطالبات کے پیش نظر پچھلے 4 چار مہینوں سے شدید سردی میں احتجاج پر بیٹھے ہیں مظاہرین نے گزشتہ چار مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کو امدورفت کے لیے بند کیاہے گیٹ بندش سے انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل پر بھی ایکسپورٹ امپورٹ معطل کردیا گیا ہے مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ تحصیل برمل انگور اڈہ کے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ گیٹ پر غیرقانونی لبادے میں بھتہ لینے کی درپے ہیں انھوں نے مذید انکشافات کرتے ہوئے کہا ہیں کہ انگور اڈہ گیٹ پر تاجر برادری اور بعض کلیرنس ایجنٹس کسی کی ایما پر روڑے اٹکا رہا ہیں جس کی وجہ سے بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں پچھلے دو سال سے معطل ہوگئے ہیں دوسری جانب نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے پکڑے دھکڑ پر سلیمان خیل ، دوتانی اور احمدزئی وزیر قبائل نے دھرنا دیکر وانا ٹانک روڈ کو ہرقسم کی امدورفت کے لیے بند کیاگیا ہے مظاہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تو? خلہ کے مقام پر 25 کے قریب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ناجائز طورپر پکڑے ہیں اور ساتھ ساتھ 27 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہیں کہ جب تک مذکورہ مطالبات حل نہیں کئے گیے تب تک دھرنا جاری رہیگا-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں