پوپ کی مہربانیاں جاری رہیں تو چرچ کا رخ بھی کر لوں گا ‘کاسترو

پیر 11 مئی 2015 12:48

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) کیوبا کے صدر راوٴل کاسترو نے کہا ہے کہ ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ایک ملاقات کے دوران وہ اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ شاید اپنے پیدائشی مذہب کو پھر سے اختیار کر لیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹر کاسترو نے پوپ کی دانائی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پھر عبادت شروع کر رہا ہوں اور اگر پوپ کی مہربانیاں یونہی جاری رہیں تو چرچ کا رخ بھی کر لوں گا۔

کیوبا کے صدر نے ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان صلح کرانے پر پوپ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر کاسترو روس میں دوسری عالمی جنگ کی فتح کی تقریبات میں شرکت کیلئے ماسکو گئے تھے جہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ ویٹیکن رکے۔1959 میں انقلاب کے بعد سے اب تک کیتھولک چرچ نے ہوانا کے ساتھ تعلقات استوار رکھے ہیں پوپ اس سال ستمبر میں امریکہ جاتے ہوئے کیوبا کا دورہ بھی کریں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں