کولمبیا کے فارک باغیوں کا جنگ بندی پرآمادگی کا اظہار

بدھ 24 جون 2015 14:14

ہوانا ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) کولمبیا کے فارک باغیوں نے دو طرفہ جنگ بندی پرآمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فارک باغیوں کے مذاکرات کار آئیوان مارکیز نے کہا ہے کہ حالیہ جھڑپیں دو سال سے جاری مذاکرات کیلئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ دو طرفہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں شامل ہوں۔ انہوں نے صدر جوآن مینوئل سانتوس سے کہا کہ وہ لڑائی کو روکنے کیلئے جنگ بندی کیلئے کوئی راستہ نکالیں۔ کولمبیا کے نئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ انہیں مشکل ہدف ملا ہے اور وہ جنگ بندی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت اور باغیوں کے درمیان نصف صدی سے جاری تنازعہ میں دو لاکھ20 ہزار افراد ہلاک اور60 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں