امریکا سے تعلقات کی بحالی کے بعد فیڈل کاسترو پہلی بار منظر عام پر آگئے

پیر 6 جولائی 2015 13:31

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)امریکا کیوبا تعلقات کی بحالی کے بعد سابق صدر فیڈل کاسترو پہلی بار منظر عام پر آگئے ۔

(جاری ہے)

کیوبن ٹی وی پر انقلابی رہنما فیڈل کاسترو اور فوڈ انڈسٹری کے ماہرین کی ملاقات کے مناظر دکھائے گئے ، کاسترو کا منظر عام پر آنا امریکا کیوبا تعلقات کی بحالی کے تناظر میں اہم ہے، جو 54 برس بعد بحال ہوئے ہیں ، فیڈل کاسترو کے بھائی اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے چند روز پہلے اس تاریخی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں