پوپ فرانسس کی فیڈل کاسترو سے ’غیر رسمی اور دوستانہ‘ ملاقات، عالمی اور مذہبی حالات پر تبا دلہ خیال
پیر 21 ستمبر 2015 12:05
ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اپنے پہلے دورے کے دوران کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو سے ملاقات کی ،ویٹیکن کے مطابق اس ’غیر رسمی اور دوستانہ‘ ملاقات میں دونوں شخصیات نے عالمی اور مذہبی حالات پر بات چیت کی ہے۔ملاقات سے قبل پوپ فرانسس نے اپنے خطبے کے دوران کیوبا کے عوام پر زور دیا کہ وہ نظریات کے بجائے ایک دوسرے کی خدمت کریں۔
یہ پوپ کا ایسی جزیرے کا پہلا دورہ ہے جہاں کمیونسٹ حکومت ہے اور اس دورے کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ویٹیکن کے ترجمان فادر فیڈریکو لمبارڈی نے پوپ فرانسس اور فیدل کاسترو کے درمیان ہونے والی ملاقات کو چھوٹی سی ملاقات قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
اس ملاقات کے دوران دونوں نے کتابوں کا تبادلہ کیا۔ پوپ فرانسس نے کاسترو کو تین ٹائٹل دیے جن میں کاسترو کے سابق استاد کے خطبات کی کتاب بھی شامل ہے۔
جبکہ اس کے جواب میں فیدل کاسترو نے پوپ فرانسس کو ’فیڈل اینڈ ریلیجن‘ نامی کتاب دی جو برازیل کے ایک پادری کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز کی کولیکشن پر مبنی ہے۔اس سے قبل ہوانا ریولوشن سکوائر پر پوپ کو سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔سکیورٹی اداروں نے اس دوران کم از کم تین افراد کو حراست میں لیا ہے جو عشائے ربانی کے دوران چیخ رہے تھے اور پرچے تقسم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اپنے خطبے کے دوران پوپ نے کہا کہ ’خدمات نظریات کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے، کیوں کہ ہم نظریے کی نہیں لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔‘ہوانا کے ایئر پورٹ پر صدر راوٴل کاسترو کے ہمراہ پوپ فرانسس نے کیوبا کے کیتھولک عیسائیوں کی مزید حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا: ’تاکہ کلیسا آزادی کے ساتھ کیوبا کے لوگوں کی امیدوں اور ان کی تشویشات پر ان کی حمایت اور حوصلہ بڑھانے کا کام جاری رکھ سکے۔‘انھوں نے کیوبا اور امریکہ سے آپسی کشیدگی کو کم کرنے والے اس ’راستے کو محفوظ کرنے‘ پر بھی زور دیا۔جنوبی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وانا ،مرحوم شکری کے بیٹوں عربستان اور قاسم خان شمشی خیل کے مابین33 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی
جنوبی وزیرستان، سیلابی ریلا چیک ڈیم کے حفاظتی بند اپنے ساتھ بہا لے گیا
پاک افغان تجارتی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،گرینڈ جرگے کا فیصلہ
پاک فوج کے زیر انتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کا انعقاد
لوئرجنوبی وزیرستان ،کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاںبحق ،10 افراد زخمی
جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے لئے موبائل سروس میں بہتری کے اقدامات
جنوبی وزیرستان پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز
جنوبی وزیرستان اپر کے گورنمنٹ ڈگری کالج سام کانی گرم و ڈگری کالج لدھا سے فرنیچر غائب
جنوبی وزیرستان، پچھلے ایک سال سے مافیا اور سمگلروں کے باعث انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہوگئی
وانا ،قبائلی عمائدین اور محکمہ کسٹم کے مابین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر حالات کشیدہ
کورکمانڈرسے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی ملاقات
جنوبی وزیرستان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد