فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات، آزادی مذہب پر تبادلہ خیال

پیر 21 ستمبر 2015 16:17

ہوانا ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) کیوبا میں صدر فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات کے دوران آزادی مذہب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ فرانسس 3 روزہ دورے پر دارالحکومت ہوانا پہنچے تو صدر کاسترو نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے کیوبن صدر کو امریکا اور کیوبا کے تعلقات کی بحالی کی مبارک باد پیش کی اس موقع پر صدر کاسترو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیوبا میں مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ کیوبا کے دورے کے دوران پوپ سانتیا گو کا سفر کریں گے جہاں وہ کیتھولک رہنماؤں سے ملاقات اور مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔پوپ اس کے بعد واشنگٹن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں