کیوبا ‘ سابق صدر فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات کے دوران آزادی مذہب پر تبادلہ خیال

منگل 22 ستمبر 2015 14:16

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)کیوبا میں سابق صدر فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات کے دوران آزادی مذہب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس 3 روزہ دورے پرہوانا پہنچے تو صدر کاسترو نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے کیوبن صدر کو امریکہ اور کیوبا کے تعلقات کی بحالی کی مبارک باد پیش کی اس موقع پر صدر کاسترو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیوبا میں مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔واضح رہے کہ کیوبا کے دورے کے دوران پوپ سانتیا گو کا سفر کریں گے جہاں وہ کیتھولک رہنماؤں سے ملاقات اور مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔پوپ اس کے بعد واشنگٹن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں