وانا،رمضان قریب آتے ہی فلورملز مالکان اور قصائیوں نے چھریاں تیز کردیں

ہفتہ 10 اپریل 2021 16:32

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) رمضان قریب آتے ہی فلورملز مالکان اور قصائیوں نے چھریاں تیز کردیں،سابقہ کونسلر علی محمد نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ فلورملز مالکان گٹھ جوڑ کی بنیادو پر عاجز اور دہشت گردی کی طویل جنگ سے متاثرہ وزیرقبائل پر چھوکر میکس اٹا فروخت کرنے پر درپے ہیں جوکہ نہایت نامناسب رویہ اختیار کرچکا ہے انھوں نے کہا کہ ملز مالکان نے 20کلو اٹے کی تھیلا 10کلو کردیاگیا ہے علی محمد وزیر نے مذید کہاکہ سرکاری اٹا غریبوں اور نادر افراد کے بحائے خودکفیل افراد میں تقسیم یو رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رمضان المبارک قریب اتے ہی قصایوں نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خوفیہ ڈیل کرکے گوشت کی فی کلو 100 روپے مہنگا کر دیاہے حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،انھوں نے کہا کہ غیر مسلم بھی رمضان المبارک کی خاطر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرتاہے لیکن بہت افسوس کہ سب ڈویڑن وانا کے مسلمان اکثر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں رمضان کے ساتھ ساتھ بڑھا دیتی ہیں۔۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مسلے کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں