تین فلور ملز کے باوجود سب ڈویژن وانا میں غرباء 10 کلو آٹے کے لیے ترس گئے

جمعرات 29 اپریل 2021 12:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء)تین فلور ملز کے باوجود سب ڈویژن وانا میں غرباء 10 کلو آٹے کے لیے ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ کونسلر شیرزمان وزیر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7لاکھ 2ہزار 900 ابادی کے لیے 2ہزار 4سو 80 دس کلو اٹے کی بیگز کاغذی کارروائی میں تو روزمرہ کی بیناد پر لی کھی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے مذکورہ بیگو میں سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے صرف اور صرف 1500سو بیگز تقسیم کیے جاتے ہیں باقی اٹا بلیک مارکیٹ کی نذر ہوجاتی ہیں شیرزمان وزیر نے کہا کہ مذکورہ تین فلور ملز ملکانوں کے ساتھ ڈائریکٹ مقامی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں کا اٹا چوری کی مد رابطے ہوتی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اٹا دھندے میں ملوث افراد کے خلاف فوری طورپر پر کاروائی کریں دوسری جانب فوڈ انسپکٹر فرھان نے کہاکہ واقعی 7لاکھ ابادی کے لیے مذکورہ بیگز انتہائی کم ہیں زیادہ ہونا چاہئے دوسری جانب انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹھ جوڑ کی بنیاد پر مذکورہ اٹے کی بیگز میں ہیر پیر کرنا انتہائی شرمناک عمل ہیں اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ مذکورہ تین فلور ملز کے خلاف تحقیقات کرائی جائے

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں