سکھر پولیس کا شاہ بیلو کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں شاہ بیلو کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز پولیس مقابلے ایک ڈاکو ہلاک ہونیکی اطلاع ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے زیر استعمال (بوٹس) کشتیاں قبضے میں لینے کے بعد علاقے میں مزید پولیس پکٹس قائم کر دی ہے آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کاکہنا تھا کہ سکھر پولیس کا شاہ بیلو کچے میں منظم ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن و مقابلے جاری ہیں۔

طویل مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو ہلاک ہوا ہے۔پولیس کا ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ڈاکوؤں کے زیراستعمال بوٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں ہے۔ ڈاکوؤں کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں