شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں محقق فدا حسین کانہر نے اپنا ایم فل سیمینار پیش کیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:02

سکھر ۔ 18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں محقق فدا حسین کانہر نے اپنا ایم فل سیمینار ڈاکٹر جام محمد ظفر چیئرمین شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کی رہنمائی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کہا کہ ٹیچر ایجوکیشن میں تحقیق وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محقق کے تحقیقی کام کو سراہا۔ سیمینارز کو کامیاب قرار دیا گیا۔سیمینار میں اساتذہ، محققین اور یونیورسٹی آفیشلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں