نادراکی جانب سے مختلف علاقوں میں گشتی ٹیمیں بھیجنے کا اعلان

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) نادرا ریجنل ہیڈ آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لوگوں کو قومی کمپیوٹرائزد شاختی کارڈ بنانے اور درستگی کے لئے نادرا کی گشتی ٹیمیں بھجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق 31مئی 2018تک ضلع سکھرتعلقوںکی روہڑی ،پنوعاقل،صالح پٹ اور نیو سکھر کے مختلف یونین کائونسلز میں موبائل نمبر1 موجود رہے گی۔

مذکورہ تاریخوں میں ضلع گھوٹکی کے میرپور ماتھیلو اور اوباڑو تعلقہ کی مختلف یونین کائونسلز میں موبائل وین نمبر 13موجود رہیگی۔اسی طرح ضلع خیرپور کے خیرپور،کوٹڈجی اور نارہ تعلقوں کے مختلف علاقوںمیں 31مئی 2018تک موبائل وین نمبر 21موجود رہیگی۔متعلقہ علاقوں کے لوگوں کوشیڈول کے تحت نادراکی موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں